ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فسادات متاثرین کو انصاف عدالت سے ہی مل سکتا ہے: آصف صدیقی

فسادات متاثرین کو انصاف عدالت سے ہی مل سکتا ہے: آصف صدیقی

Sat, 29 Feb 2020 19:59:46    S.O. News Service

پرتاپ گڑھ،29/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صد و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے دہلی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے وابستہ افراد ہی جب فسادات کے لئے اکسائیں اور پولیس نظم نسق بنائے رکھنے کے برعکس شر پسند عناصر کے ساتھ پتھر اور گولی چلائے تو آئین و جمہوریت کیسے محفوظ رہیں گے۔ ذرائع سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا آج ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ قانون معذور ہو چکا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے کہا کہ دہلی جل رہی تھی اور آئین  و قانون کی سلامتی کی حلف لینے والے سو رہے تھے۔ حکومت شائد اپنے حامیوں کے ذریعہ کیے جا رہے تشدد پر خوش ہو رہی تھی کہ کس طرح قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ جہاں تک انتظامیہ کی بات ہے وہ حکومت کے ماتحت ہوتی ہے اور وہ آنکھ بند کر حکومت کے غیر آئینی کاموں پر پردہ ڈالتی ہے۔ وہیں دہلی جلتی رہی و مذہبی مقامات و پاک کتابوں کو جلایا جاتا رہا اور انسانوں کی جانیں جارہی تھی مگر حکومت خاموش تماشائی نظر آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پولیس سر پسند عناصر کو روکنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے صرف مظاہرین پر لاٹھی چلاتی نظر آئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح زمین پر گرے زخمی مظاہرین کو ڈنڈوں سے پیٹ کر انسانیت کو تار تار کیا جا رہا ہے۔ جب قانون کے محافظ ہی قانون شکنی کرے تو ملک و معاشرے کا کیا ہوگا یہ ایک اہم سوال ہے۔

یہاں دہلی کے وزیر اعلی اروند  کیجریوال کا کردار بھی کم مشتبہ نہیں ہے جنہوں نے تشدد روکنے کی ذمہ داری مرکز پر ڈال کر خود تماشائی بنے ہوئے تھے، شائد وہ سڑکوں پر نکلتے تو دہلی جلنے سے بچ جاتی۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ تشدد کی تحقیقات کرا کر خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اب صرف عدالت سے ہی انصاف کی امید ہے نہیں تو انتظامیہ حکومت کے دباؤ میں بے گناہوں کے خلاف کارروائی سے پیچھے نہیں رہے گا۔


Share: